ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرڈیشور کے ساحل ِ سمندر پرغیرقانونی ماہی گیر بوٹوں کو نکالنے کا حکم

مرڈیشور کے ساحل ِ سمندر پرغیرقانونی ماہی گیر بوٹوں کو نکالنے کا حکم

Wed, 16 Nov 2016 20:34:58    S.O. News Service

بھٹکل:16/نومبر (ایس او نیوز) محکمہ ماہی گیر کے معاون ڈائرکٹر نےتعلقہ کے سیاحتی مقام مرڈیشور کے سمندری ساحل پر کھڑے کئے گئے غیر قانونی ماہی گیر بوٹوں کو فوری طورپر نکالنے کا حکم جاری کیاہے۔

متعلقہ آفیسر نے اپنے حکم نامہ میں کہاہے کہ ’کرناٹکا ساحلی ماہی گیر قانون 1974‘کے تحت محکمہ ماہی گیر میں جو بوٹ رجسٹر ڈ نہیں ہوئے ہیں، اور جن ماہی گیر بوٹوں پر رجسٹریشن نمبر درج نہیں ہے،اسی طرح جو ماہی گیر بوٹ ماہی گیری کے لئے استعمال کئے بغیر یوں ہی ساحل پر کھڑے کئے  گئے ہیں ان سب کو 17نومبر کی دوپہر 2بجے کے اندر مرڈیشور کے بیچ سے خالی کرلیں۔ اگر کوئی اس سلسلے میں غفلت کرتاہے تو محکمہ کی طر ف سے کارروائی کرنے کے علاوہ کارروائی کے اخراجات بھی متعلقہ مالکان سے ہی وصول کئے جانے کی اطلاع دی ہے۔ اور نکال باہر کرنےکے دوران کسی طرح کا کوئی نقصان یا خسارہ ہوتاہے تو اس کے خود وہی ذمہ دارہونے کی بات پریس ریلیز میں کہی گئی ہے۔


Share: